انتخابی شیڈول روکنے کی درخواست پر آج سماعت

 انتخابی شیڈول روکنے کی درخواست پر آج سماعت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کی بنیاد پر الیکشن شیڈول جاری کرنے سے رکوانے کیلئے شہری آفتاب عالم ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 رجسٹرار آفس نے درخواست پر ڈائری نمبر لگنے کے بعدآج سماعت کیلئے مقرر کردیا ، چیف جسٹس عامرفاروق سماعت کریں گے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نادرا کو حکم دیا جائے جن افغان باشندوں نے فراڈ سے شناختی کارڈ بنوائے ہیں بلاک کرکے ووٹ ڈیلیٹ کیاجائے اورالیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں