ڈالر کی قدرمیں 25پیسے کمی سونا1300روپے سستا

ڈالر کی قدرمیں 25پیسے کمی  سونا1300روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھر ایک تولہ سونا 1300روپے سستاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر24پیسے کی کمی سے 284.14روپے پرآگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے کی کمی سے 285روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو2روپے کی کمی سے 308روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1روپے کی کمی سے 360روپے پرآگیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت76.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت78.30روپے پر برقراررہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں