’’گڈبائی اورویلکم‘‘ کے بورڈ پر تنازع طورخم بارڈربندش کے بعدبحال

’’گڈبائی اورویلکم‘‘ کے بورڈ پر تنازع  طورخم بارڈربندش کے بعدبحال

طورخم(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)طورخم بارڈر پر ’گڈبائی‘ اور ’ویلکم‘ کے سائن بورڈ لگانے پر افغان حکام نے اعتراض کرکے بارڈر کو بند کردیا تاہم مذاکرات کے بعد آمدورفت دوبارہ کھول دی گئی۔

پاک افغان بارڈر پر تعینات پاکستانی عہدیدار کے مطابق پاکستانی حکام طورخم کراسنگ پوائنٹ پر گڈ بائی اور ویلکم کے بورڈز لگا رہے تھے جس پر افغان حکام نے اعتراض اٹھایا اور افغان فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پتھر رکھ کراسنگ پوائنٹ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا تاہم مذاکرات کے بعد بارڈر بدھ کو تجارت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بارڈر ایک ہفتہ بند کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں