کراچی :کاروباری فیملی سے 2ارب روپے بھتہ طلب کرنیکا انکشاف

کراچی :کاروباری فیملی سے 2ارب روپے بھتہ طلب کرنیکا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی شہر کی ایک بڑی کاروباری فیملی کو بلیک میل اور 2 ارب روپے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں انتقال کرجانے والے کراچی کے ایک بڑے کاروباری فرد کو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی جس میں 2 ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اہلخانہ کو دھمکیاں دی گئیں۔فیملی کی قانونی ٹیم نے گزشتہ دنوں کیس کی تحقیقات کیلئے تحریری طورپردرخواست دی تھی جس کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کردیا گیا۔واضح رہے کہ مدعی کی جانب سے بھتے سے متعلق شکایت کی تحریری درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد کو موصول ہوئی جس کے بعد معاملہ ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے سپرد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں