الیکشن شیڈول روکنے کی درخواست عدالت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکشن شیڈول روکنے کی درخواست عدالت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے الیکشن شیڈول روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا عدالت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں، کیا آپ نے الیکشن ایکٹ پڑھا ہے ؟،ووٹر لسٹ بنانا اور اسکی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

کیا درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے ؟، درخواست گزار وکیل نے کہاالیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے ، عدالت نے کہاالیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟،عدالت مناسب سمجھے گی تو الیکشن کمیشن کو جائزے کی ہدایت کردے گی، جس پروکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، جس پر چیف جسٹس نے کہاایسا تو نہیں ہوسکتا کہ ہم پورے پاکستان کا ریکارڈ کھول کر بیٹھ جائیں، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں