جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 امجد علی خان کو 17 روزہ ریمانڈ کے بعد جج طاہر ندیم سید کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، فاضل عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آج دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے ،سماعت کے بعد امجد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ ہماراخاندان ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلئے کھڑا رہا ،قانون کی پاسداری کیلئے کوشاں رہا اور ملکی ترقی کی بات کی ،اسی لئے میں نے سرنڈر کیا کہ ریاست انصاف کریگی، میں آج بھی انصاف کا طالب ہوں، پورا میانوالی اور میڈیا گواہ ہے کہ میں نے لوگوں کو روکا ، بلکہ اس علاقے میں بھی نہیں گیا ، اس کے باوجود آج ہم عدالتوں سے انصاف کے طالب ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں