دھند :لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند

 دھند :لاہور سیالکوٹ  موٹروے ٹریفک کیلئے بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو متبادل راستوں پر سفر کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں