اے ڈی بی:پاکستان میں غربت شرح42.8فیصدرہنے کی پیشگوئی

اے ڈی بی:پاکستان میں غربت  شرح42.8فیصدرہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ میں پاکستانی معیشت کے حوالے سے پیش کی گئی ریسرچ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 کہ اگر پاکستان نے اپنے وسائل میں اضافہ نہ کیا تو روزگار سے محرومی یا کمی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غربت کی شرح خطرناک حد کو چھوسکتی ہے ۔ روزنامہ دنیا کو دستیاب دستاویز میں اے ڈی بی کے ٹیکنیکل سٹاف نے تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں تین ڈالر20 سینٹ سے کم یومیہ کمانے والی آبادی کی شرح جو سال2021کے دوران38 تھی، سال2023ختم ہونے پر بڑھ کر42.8فیصد تک پہنچ جائے گی اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں ایک کروڑ کا اضافہ ہو جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں