برآمدات 100ارب ڈالر تک بڑھانے کامشن، اعلیٰ سطح وفد چین پہنچ گیا

برآمدات 100ارب ڈالر تک بڑھانے  کامشن، اعلیٰ سطح وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد(دنیا نیوز)ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا مشن، ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا۔

نگران وزیر تجارت کہتے ہیں پاکستان چین سے سالانہ 20 ارب ڈالر کا تجارتی مال منگواتا ہے جبکہ چین کو صرف 2 ارب ڈالر کا مال بیچتا ہے ، چین کیساتھ تجارتی خسارہ کم کرکے معاشی مسائل حل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں چین جانے والے وفد میں بزنس ایڈوائزری کونسل کے ارکان محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، عامر فیاض شیخ، احسن بشیر ، میاں احسن، شہزاد ملک اور عبدالرحیم اور مختلف شعبوں کے نمائندے شامل ہیں۔ وفد چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں