گرفتار افراد کے انٹرویوز کیخلاف درخواست پر پیمرا اور پولیس افسروں کو جواب کیساتھ پیش ہونیکا حکم

 گرفتار افراد کے انٹرویوز کیخلاف  درخواست پر پیمرا اور پولیس افسروں  کو جواب کیساتھ پیش ہونیکا حکم

گرفتار افراد کے انٹرویوز کیخلاف درخواست پر پیمرا اور پولیس افسروں کو جواب کیساتھ پیش ہونیکا حکم۔

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے زیر حراست   افراد کے میڈیا پر کئے جانے والے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر پیمرا اور اعلیٰ پولیس افسروں کو جواب کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار وکیل وشال شاکر کی درخواست پر عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق زیر حراست افراد کا انٹرویو کرنا آئین کے آرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے ،ذمہ دار حکام انٹرویوز کروانے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں،متعلقہ ادارے ان انٹرویوز کے حوالے سے خاموش ہیں،عدالت نے وکلاء احمد پنسوتا اور بیرسٹر حمزہ شہرام کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں