(ن)لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم

(ن)لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی )مسلم لیگ (ن)اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کیلئے (ن)لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چودھری ، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چود ھری لاہور ،اسحاق خاکوانی وہاڑی اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی زیر صدارت گزشتہ روز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی گئی،اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پربھی غور کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں