سویلینز فوجی ٹرائل نظرثانی اپیلیں:جسٹس طارق کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ تشکیل

سویلینز فوجی ٹرائل نظرثانی اپیلیں:جسٹس طارق کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف نظرثانی اپیلوں کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔ سینئر مو سٹ جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔

بینچ میں  جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔ ادھر چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی بینچ 12دسمبر کو صدارتی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی سپیشل بینچ تشکیل دیا گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کیے ہیں۔ بینچ جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا جو ایڈووکیٹ داؤد نے دائر کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں