العزیزیہ :میرٹ پر سماعت سے تاخیر کا خدشہ، ماہرین نے سرجوڑ لئے

العزیزیہ :میرٹ پر سماعت سے تاخیر کا خدشہ، ماہرین نے سرجوڑ لئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل کو میرٹ پر سننے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)کی قانونی اور سیاسی ٹیموں نے سر جوڑ لیے ،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی وکلا ٹیم سے مشاورت شروع کردی۔

جس میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے نواز شریف کو مختلف آپشنز کے بارے میں آگاہ کردیا کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل ہے ،قانونی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نااہلی سے متعلق تاحال ابہام برقرار ہے ،قانونی ٹیم نے خدشے کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریفرنس کی سماعت میرٹ پر ہوئی تو کیس تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے ،پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے سے قبل بریت ہونا لازم ہے ، کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل سزا ختم ہونے کا عدالتی حکم نامہ ضروری ہے ، سزا ختم کروائے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تو وہ چیلنج ہو جائیں گے ، اب بھی ہمارے پاس مختلف قانونی آپشنز موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں