دستاویزی معیشت ملک کیلئے مددگار ثابت ہو گی: چیئرمین نیب

دستاویزی معیشت ملک کیلئے مددگار ثابت ہو گی: چیئرمین نیب

اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے ،دستاویزی معیشت یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہو گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ہر فرد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا،تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے ۔نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اندراج کروانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔جرمانوں کے بجائے ٹیکس نظام میں آسانی اور مراعات دینے سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں