بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہی نہیں دونگا :ندیم افضل چن
بھیرہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بننے کی تردید کر دی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وہ القادر ٹرسٹ ریفرنس میں گواہی دینے کے لیے تیار نہیں ، انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ اس کیس میں نیب کے بلانے پر بطور قانون پسند شہری گئے اور اس وقت کے تمام حالات سے انہیں آگاہ کر دیا میں جن کا ماننے والا ہوں وہ قیدیوں اور مظلوموں پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے ، انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ایڈوائزر سابق وزیراعظم پر واضح کر دیا تھا کہ شہزاد اکبر کے اقدامات آپ کو مشکلات سے دوچار کریں گے اور یہ بات آج درست ثابت ہو رہی ہے ۔