حساس علاقوں میں الیکشن مو خر کئے جاسکتے ہیں :عبدالقادر بلوچ

حساس علاقوں میں الیکشن مو خر کئے جاسکتے ہیں :عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر بلوچ نے سکیورٹی خدشات کے شکار علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حلقوں میں بعد میں ضمنی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

 انتخابات مکمل طور پر ملتوی کرنے کے بجائے حساس علاقوں میں انتخابات مو خر کرنا زیادہ مناسب ہے ۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 6 یا 7 نشستوں پر سکیورٹی خدشات کے باعث پورے ملک میں انتخابات نہ کرواکے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا مناسب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان کو بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے خطرہ ہے ۔ قلات، مستونگ اور گردونواح کے علاقوں کو اکثر کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو میڈیا پر آکر مولانا فضل الرحمن کو درپیش سکیورٹی خدشات کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں