لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر
لاہور( آئی این پی)لاہور میں تعطیل کے روز بھی فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی اور صوبائی دارالحکومت آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی ۔
لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج رہا اور فضائی آلودگی میں شرح 175 ریکارڈ کی گئی ۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ۔