سرکاری حج سکیم ، کم درخواستیں، تاریخ بڑھانے کا فیصلہ آج
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر بشمول آزاد کشمیر سے 14دنوں میں مجموعی طور پر 30ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت صرف 1700 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔
سرکاری سکیم کے تحت مقررہ کوٹے سے کم درخواستیں موصول ہونے پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں چند روز کی توسیع کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا ۔رواں سال سرکاری سکیم کے لیے 89ہزار605کا کوٹہ مختص ہے جس میں سے 25 ہزار کا کوٹہ سپانسر شپ کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے والوں کیلئے ہے ۔مقررہ کوٹے سے کم درخواستیں موصول ہونے پر بغیر قرعہ اندازی تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا ، بچ جانے والا کوٹہ سعودی حکومت کوواپس کردیا جائے گا ۔