ملتان :کباڑ خانے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق:باپ،چچا اور بہن زخمی

ملتان :کباڑ خانے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچہ جاں بحق:باپ،چچا اور بہن زخمی

ملتان ، لاہور (کرائم رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) تھانہ شاہ شمس کے علاقہ توکل ٹاؤن میں واقع کباڑ خانے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

لاہور کے علاقے مغلپورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ توکل ٹائون ملتان میں محمد علی کباڑیے نے ایک گودام میں کباڑ خانہ بنا رکھاتھا ۔اسکی رہائش  بھی  اسی گودام میں تھی۔پولیس کے مطابق دس سالہ احمر نے کباڑ کے سامان سے ایک کھلونا نما چیز نکالی ور اس سے کھیلنے لگا جس میں دھماکا خیز مواد موجود تھا جو اس کے ہاتھ میں پھٹا ، بچے کا بازو اور سر کے چیتھڑے اڑگئے اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا قریب ہی موجود اسکا والد محمد علی ، چچا عارف اور بہن ماہ نور بھی زخمی ہو گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توکل ٹاؤن میں کباڑ کے گودام میں ایک ہینڈ گرنیڈ موجود تھا جسے بچے نے کھلونا سمجھ کر کھیلنے کی کوشش کی جو اسکے ہاتھ میں پھٹ گیا تاہم پولیس حکام نے کباڑ خانے میں ہینڈ گرنیڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے پولیس کے مطابق معاملہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس اور سکیو رٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے کے بعد اسے مکمل طور پر سیل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں