آئندہ حکومت لاڈلوں کی نہیں صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی :سراج الحق
پشاور(آئی این پی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی،تین پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
ملک میں 2کروڑ 50لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، ملک میں 2خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے ، پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے ، 8فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکست دینی ہے ، آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی۔ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی لاؤں گا۔