یو بی اے ایس :فارماسیوٹیکل میں ایم فل شروع کرنیوالی واحد نجی یونیورسٹی

یو بی اے ایس :فارماسیوٹیکل میں ایم فل شروع کرنیوالی واحد نجی یونیورسٹی

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور یوبی اے ایس شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسزمیں ایم فل ڈگری شروع کرنے والی واحد پرائیویٹ یونیورسٹی بن گئی ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پریکٹس کے اجرا کا باضابطہ اجاز ت نامہ جاری،تفصیلات کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا،پنجاب میں تحقیق پر مبنی ایم فل کی ڈگری شروع کرنے والی واحد پرائیویٹ ہیلتھ کیئر یونیورسٹی بن گئی ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پریکٹس کے اجرا کا باضابطہ اجاز ت نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے نام سے اپنی منفرد شناخت والا یہ ادارہ اب لاہور یو بی اے ایس کے نام سے چارٹرڈ یونیورسٹی بن چکا ہے اور حیاتیاتی اور اپلائیڈ سائنسز میں حدود کو آگے بڑھانے کے عزم کی علامت بن رہا ہے ۔اس سلسلے میں پروگرام ڈائریکٹراور پرو وائس چانسلر لاہور یو بی اے ایس پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے کہا کہ لاہور یو بی اے ایس فارمیسی پریکٹس میں ایم فل کا تحقیق پر مبنی سپیشلائزڈ پروگرام متعارف کروانے والا واحد پرائیویٹ ادارہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ یہ کامیابی یونیورسٹی کی تعلیمی قیادت کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں