جناح ہاؤس حملہ کیس : 29ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس : 29ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

لاہور( کورٹ رپورٹر ،اپنے خبر نگار سے ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 266ملزموں میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے 29ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

 شوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ ،عمران معظم علی،عامر فاروق،محمد شعیب ،محمد لطیف ،فرحان بخاری،رضا علی ،شعبان علی ،عابد رفیق،محمد یار گل،وجاہت نصیر اور فقیر سید ارسلان الدین کی ضمانت منظور ہوئی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی   درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مزید دلائل طلب کرلیے اور سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے نو مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں موقف اپنایا کہ نو مئی کے مقدمے کا جیل ٹرائل قانون کے منافی کیا جارہا ہے ،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے برعکس جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں