امیر بالاج کیس، ملزم گوگی بٹ ملک میں ہی رو پوش ،4گن مین زیر حراست

امیر بالاج کیس، ملزم گوگی بٹ ملک میں  ہی رو پوش ،4گن مین زیر حراست

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،قاتل کی بیوی نے پولیس کو بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیر بالاج کے قاتل مظفر حسین کی چوتھی بیوی حلیمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ حلیمہ بی بی نے اپنے بیان میں بڑے انکشافات کیے ہیں، پولیس نے سارے ثبوت حاصل کرلیے ۔پولیس کے مطابق حلیمہ بی بی نے کنفرم بتایا کہ ملزم مظفر حسین 25 سال سے طیفی بٹ کا ملازم تھا۔ دوسری جانب پولیس نے بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کی سفری دستاویزات حاصل کرلیں جس کے مطابق طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد دوسرا ملزم گوگی بٹ پاکستان میں ہی رو پوش ہے ، گوگی بٹ کے چار گن مینوں کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے پولیس وزارت داخلہ سے رابطہ کر کے ریڈوارنٹ حاصل کرے گی اورکیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹر پول سے رابطہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں