مراد علی شاہ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان سے رابطہ

مراد علی شاہ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان سے رابطہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار سید مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان سے رابطہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے آزاد رکن شبیر قریشی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ہمارے آزاد ارکان سے رابطہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے آزاد ارکان سے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے حمایت مانگی۔شبیر قریشی نے یہ بھی کہا کہ آزاد امیدواروں نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں