دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں مسافر کی ہلڑبازی عملے نے رسی سے باندھ دیا

دبئی سے اسلام آباد آنیوالی  پرواز میں مسافر کی ہلڑبازی   عملے نے رسی سے باندھ دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ سیل )دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز میں مسافر نے فضائی میزبان پر حملہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نشے میں دھت مسافر کو کیمرے میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے سر پر حملہ کرتے ہوئے پکڑا گیا جس کے بعد عملے کے ارکان نے اسے پکڑ کر رسی سے باندھ دیا۔ یہ واقعہ فلائٹ کی بزنس کلاس میں پیش آیا۔طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو وہیل چیئر پر باندھا گیا ہے اور اس کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہو ئے تھے ۔ فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر مسافرکو اے ایس ایف نے حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایاکہ مسافر کے معافی مانگنے پر ائیر لائنز نے قانونی کارروائی سے گریز کیا جس پر مسافرکو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں