آج سے بارش،پہاڑوں پربرفباری کے نئے سلسلے کا آغاز

آج سے بارش،پہاڑوں پربرفباری کے نئے سلسلے کا آغاز

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )مختلف علاقوں میں آج سے بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا اور  یکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جو کہ3 مارچ تک موجود رہے گا جس کے باعث اسلام آبادراولپنڈی سمیت مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ مری،خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش اورشدید برفباری کا امکان ہے ۔دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق گوادر، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں