چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سبکدوش ،نامزد چیف جسٹس نے گلدستہ دے کر رخصت کیا
لاہور ( کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ،نامزد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔
اس موقع پر نامزد سینئر ترین جج شجاعت علی خان ،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز شیخ ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر و دیگر بھی موجود تھے ،جسٹس محمد امیر بھٹی تمام افسروں اور سٹاف سے فرداً فرداً ملے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments