قتل کا مفرورملزم کویت سے گرفتار

قتل کا مفرورملزم کویت سے گرفتار

لاہور(کرائم سیل)قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم افتخارعلی کو کویت سے گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناہے کہ افتخار علی نے  گزشتہ برس تھانہ لالہ موسیٰ کی حدود میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،اس کوانٹرپول کی مددسے گرفتارکیاگیا،جسے لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس نے تحویل میں لے لیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری ملزموں کی تعداد 25 ہو گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں