سب انسپکٹر یاسر نصیب کا سیاسی جماعت سے تعلق ہے ، ملک وحید نے شوکاز کاجواب دیدیا

سب انسپکٹر یاسر نصیب کا سیاسی  جماعت سے تعلق ہے ، ملک وحید  نے شوکاز کاجواب دیدیا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک وحید احمد نے پولیس افسر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو شو کاز نوٹس کاجواب دیدیا۔

ملک وحید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاشو کاز کا جواب بھجوادیاہے ملک وحید نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب پر ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کا الزام عائد کیاہے اوردعوی ٰ کیا کہ میں تمام ثبوت ساتھ لایا ہوں اور مجھے اپنے قائدین پر مکمل اعتماد ہے ، انہوں نے کہاکہ مریم نواز جوبھی فیصلہ کریں گی وہ مجھے منظور ہوگا، میں نے تمام ضروری ثبوت بھی شوکاز نوٹس کے ساتھ جمع کرائے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں