وفاقی حکومت کا صحت سہولت پروگرام مکمل طور پر بند

وفاقی حکومت کا صحت سہولت  پروگرام مکمل طور پر بند

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کا صحت سہولت پروگرام گزشتہ ماہ سے مکمل طور پر بند ہوگیا۔

سی ای او سمیت تمام اسامیاں خالی ، وزارت قومی صحت نے چیف ایگزیکٹو  افسر کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری کابینہ کو بھجوائی نہ ہی ملازمین کو توسیع ملی ، نظر ثانی شدہ پی سی ون اور بجٹ کی منظوری نہ ہونے کے با عث اسلام آباد، آز ادکشمیر ، گلگت وبلتستان اور تھرپارکر کے مریضوں کا ہیلتھ انشورنس کے ذریعے علاج بھی تین ماہ سے بند ہے ، صحت سہولت پروگرام کے پانچ افسروں سمیت 17 ملازمین چار ماہ سے تنخو اہوں سے بھی محروم ہیں تنگ آکر دو ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں