بھارت:بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے فروخت کردیا

 بھارت:بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے فروخت کردیا

فیروزآباد(نیوزایجنسیاں)بھارتی ریاست یو پی کے فیروز آباد میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران ہسپتال کا بل ادا کرنے کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث ماں باپ نے اپنے بچے کو ہی فروخت کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوپی کے فیروز آباد میں پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے آپریٹر نے ایک (دلال)کے ساتھ مل کر نو مولود کو گوالیار میں رہنے والے ایک بے اولاد سنار کو فروخت کردیا۔ غربت کے باعث والدین دلالوں کے جھانسے میں آگئے، فیروز آباد میں پولیس نے بچہ کی خرید و فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑ سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔ شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دولہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی اوردولہانہ سناسکا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں