9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا اعلان کیا جائے :علی امین

9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا اعلان کیا جائے :علی امین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 9مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا۔

 کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں عام معافی کا اعلان کر کے آگے بڑھتے ہیں، ہم کہتے ہیں 9 مئی یوم سیاہ ہے ،جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں، لیکن بے قصور نکلی تو معافی کون مانگے گا؟علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے ،گورنر راج نہیں چلے گا۔ انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ، ملک کے محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔میں نے زبان کھولی تو یہ دنیا میں کہیں منہ دکھانے لائق نہیں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں