راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی،شاندار استقبال

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی،شاندار استقبال

کابل(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے سپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے اور کابل پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استقبال کیا۔

میٖڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک واپس نہیں جاسکے تھے ۔آئی پی ایل 2024 کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد راشد خان گزشتہ روز کابل پہنچے ، کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔وہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گے تاہم افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اپنے کپتان راشدخان کے بغیر ہی 16مئی کو ہی ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں