یوکرینی باکسر اولیکسینڈر یوسک عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

یوکرینی باکسر اولیکسینڈر یوسک عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

ریاض (سپورٹس ڈیسک)یوکرین کے باکسر اولیکسینڈر یوسک نے ٹائی سن فیوری کو شکست دے کر 25 برسوں میں دنیا کی پہلی غیرمتنازع ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ٹائی سن فیوری نے مقابلے کے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا تاہم اولیکسینڈر یوسک نے آہستہ آہستہ ان پر غلبہ پالیااورچیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔37 سالہ اولیکسینڈر یوسک نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد مختصر دورانیے کیلئے بطور فوجی اہلکار خدمات انجام دی تھیں ۔انہوں نے ٹائٹل جیتنے پر کہاکہ یہ میرے لئے ، میرے خاندان کے لئے او میرے ملک کے لئے ایک بڑا موقع ہے ،یہ ایک بہت اچھا وقت اور ایک بہت اچھا دن ہے ۔ٹائی سن فیوری نے اولیکسینڈر یوسک کے ساتھ مقابلے کو شاندار قراردیا۔دو ججوں نے اولیکسینڈر یوسک کو 115-112 اور 114-113 کے سکور سے فاتح قرار دیا جبکہ تیسرے جج نے ٹائی سن فیوری کو 114-113 کا سکور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں