شاہد آفریدی ویرات کوہلی کے پاکستان آنے کی بات پرخوش

شاہد آفریدی ویرات کوہلی کے پاکستان آنے کی بات پرخوش

کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے ۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق قومی کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی،ویرات کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پاکستان سپر لیگ میں آ ئیں یا بھارتی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے امید ہے وہ ٹی 20ورلڈکپ میں پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے ۔ سابق کپتان نے کہا کہ امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کے لئے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہئے ،شاہین آفریدی سے کرکٹ پرکم بات کرتاہوں وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں