ویمنز ٹی 20سیریز،انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

ویمنز ٹی 20سیریز،انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

لیڈز (سپورٹس ڈیسک )سیریز تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 34 رنز سے ہرا کرکلین سویپ کردیا۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 176 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈینی ویٹ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 87 رنز بنائے ، اُنہوں نے یہ سکور 48 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سکور کیا،دوسری نمایاں بیٹر 26 رنز بنانے والی ایمی جونز تھیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 26 اور کپتان ندا ڈار نے 45 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستانی بیٹرز گل فیروزہ اور سدرہ امین نے ٹیم کو 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، سدرہ امین 26 اور گل فیروزہ 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔منیبہ علی اور صدف شمس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رُک سکیں، کپتان ندا ڈار اور تجربہ کا ر آل راؤنڈر عالیہ ریاض بھی کوشش کے باوجود ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکیں۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 142ر نز بنا سکی، عالیہ ریاض 35 اور کپتان ندا ڈار 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں