بھارت:خاتون کی ناک کی کیل کا پھیپھڑے میں چلا گیا

بھارت:خاتون کی ناک کی کیل کا پھیپھڑے میں چلا گیا

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)بھارت میں خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہو کر گہری سانس لینے پر پھیپھڑے میں چلا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ورشا ساہو گزشتہ ماہ سانس لینے میں تکلیف ہونے پر ڈاکٹر کے پاس گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ ان کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہو کر سانس لینے پر ان کے پھیپھڑے میں چلا گیا ہے ۔خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تقریباً 17 سال پہلے شادی کے بعد سے ناک کی کیل پہننا شروع کی تھی اور کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ میرے پھیپھڑے میں پھنس جائے گا۔ورشا ساہو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کب یہ کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکر میرے پھیپھڑے میں چلا گیا، میرا خیال تھا کہ یہ معدے میں جا چکا ہے اور قدرتی طور پر ہاضمے کے نظام کی مدد سے جسم سے باہر نکل جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور ڈاکٹروں سے رجوع کیا، تاہم سرجری کے بعد اس پیچ کو باہر نکال دیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق خاتون ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں جس کی حالت اب بہتر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں