انگلینڈ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم کو وارم اپ میچ میں شکست

انگلینڈ میں پاکستانی خواتین کی  ٹیم کو وارم اپ میچ میں شکست

لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں شکست ہوگئی۔

ای سی بی ویمن ڈیولپمنٹ الیون نے 37 رنز سے ہرادیا۔ اپٹن سٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ای سی بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140رنز بنائے ۔ بیٹر ڈانی ویاٹ نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی کپتان ندا ڈار نے 2 وکٹیں لیں ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹ پر 103 رنز تک پہنچ سکی۔ منیبہ علی نے 31 رنز بنائے ، گریس پوٹس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں