ٹی 20 سیریز:پاک آئر لینڈ کا آج پہلے میچ میں ٹاکرا

ٹی 20  سیریز:پاک  آئر لینڈ کا آج  پہلے  میچ  میں  ٹاکرا

ڈبلن(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلا جائیگا ،پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کوپال سٹرلنگ لیڈکرینگے ۔

گزشتہ روزقومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باؤلنگ ،فیلڈنگ اوربیٹنگ کی بھرپورپریکٹس کی اورکئی کھلاڑیوں نے جم میں خون کوگرمایا جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتاتوں نے گراؤنڈمیں ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی حصہ لیااور فوٹوسیشن کروایا،دونوں کپتان آج کامیچ جیتنے کیلئے پرعزم دکھائی دیئے ۔پاکستانی سکواڈ میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان، آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد، حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ کے کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک، لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں