پاکستانی دس ماہ میں 55کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے

پاکستانی دس ماہ میں 55کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر تقریباً 55 کروڑ ڈالر خرچ کر دیے ۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے ۔۔

جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے ۔گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں