تاجروں کی موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنانے کا مطالبہ

تاجروں کی موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنانے کا مطالبہ

لاہور (صباح نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ملک بھر کے چیمبرز ، تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز سے ملنے والی تجاویز کو صرف خط و کتابت تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔۔

 بلکہ حکومت قابل عمل او رموثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنائے ،تاجر طبقے میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت قابل ستائش ہے ،اپیل ہے ملک کی خاطر میثاق معیشت کی طرف پیشرفت کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ بجٹ کی تیاری میں صرف بیورو کریسی کے اعدادوشمار پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے ۔ٹیکسز کی صورت میں مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریے کی بنیاد پر اختلاف کریں لیکن سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ،ملک کی خاطر میثاق کی طرف پیشرف کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں