حکومت صنعت کی بحالی میں معاونت کرے ،اعجاز الرحمان

حکومت صنعت کی بحالی میں معاونت کرے ،اعجاز الرحمان

لاہور (آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اعجاز الرحمان نے حکومت سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی میں معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے ۔۔

کہ صوبہ بھر میں کارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرزکے قیام کے ماڈل کو بحال کیا جائے جس سے اس صنعت سے وابستہ ہنر مندوں کو مناسب تربیت اور مینوفیکچررز کو سہولیات فراہم ہوں گی ،ماضی میں قالین کا شعبہ پاکستان کے اہم برآمدی شعبوں میں سے ایک رہا ہے تاہم گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کی قالین کی برآمدات میں شدید کمی دیکھی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبوں خصوصاً ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو بچانے کی غرض سے خصوصی پیکیج دیا جائے تاکہ اس سے وابستہ ہنر مندوں کی سرپرستی ممکن ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں