وسیم جونیئر،عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا:آ فریدی

وسیم جونیئر،عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا:آ فریدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے معاملات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہونگے ، ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے ۔چیئرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطے اچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسئلہ ہے جو اپنی سیاست کے لیے ایسا کرتا ہے ، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ اگر ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے ، بابر اعظم ایک اچھا کرکٹر ہے ہم اسے ایک اچھا کپتان بھی دیکھنا چاہتے ہیں، جسے کپتان بنائیں اسے دو تین برس دیں۔ سیاست دانوں کا کام تعلقات کو بہتر بنانا ہے ، پڑوسیوں کے بہت حقوق ہوتے ہیں، کرکٹ تعلقات کو بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں