ٹیم کا فوکس بھارت کیخلاف میچ نہیں ورلڈکپ جیتنا ہے ، صائم ایوب

ٹیم کا فوکس بھارت کیخلاف میچ نہیں  ورلڈکپ جیتنا ہے ، صائم ایوب

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب نے کہا ہے کہ ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھا نے پر ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے ٹیم کو مجھ سے توقعات ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی اننگز نہ کھیلنے کا افسوس ضرور ہے البتہ یہ کہہ دینا کہ مجھ پر دبا ؤہے درحقیقت غلط سوچ ہے ، حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھا نے پر ہے ، یہ بھی درست ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں 9 جون کو پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں