’’ریلوے ٹریک پر نظر آنے والے پتھر اپنی جگہ سے نہیں ہلتے ‘‘

’’ریلوے ٹریک پر نظر آنے والے پتھر اپنی جگہ سے نہیں ہلتے ‘‘

لاہور(نیٹ نیوز)ریلوے ٹریک کے درمیان اور دونوں اطراف خاص قسم کے پتھر بچھائے جاتے ہیں جو ٹرین کے بھاری وزن یا اس کے گزرنے سے پیدا ہونے والی وائبریشن سے بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔۔۔

 جب کوئی بھاری ٹرین پٹری سے گزرتی ہے تو اس کا وزن ان پتھروں کے سبب متوازن رہتا ہے اور زمین کو نقصان نہیں پہنچتا بلکہ ان پتھروں کو بچھانے سے بارش کا پانی ریلوے ٹریک پر جمع نہیں ہوتا بلکہ زمین کے اندر چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے گندگی نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر ریلوے ٹریک پر گھاس پھوس اور درخت اگ جائیں تو ٹرین کو سفر کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن پتھروں کی موجودگی کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر کسی قسم کا سبزہ نہیں اگتا۔ریلوے ٹریک کو بنانے کے لئے اس طریقہ کار کا استعمال 200سال سے زیادہ عرصے سے کیا جا رہا ہے جو ابھی تک بہت مؤثر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں