ذیابیطس کی بیماری سے مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ متاثر

ذیابیطس کی بیماری سے مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ متاثر

سڈنی (نیٹ نیوز)کئی بیماریاں ایسی ہیں جو خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ متاثر یا شدید بیمار کرتی ہیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس میں بھی مردوں کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ایک طبی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا اور سوئیڈن کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی دو منفرد تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس کی بیماری مردوں کو زیادہ متاثر سکتی ہے یا مردوں میں اس بیماری کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے ۔تحقیق کے لئے ماہرین نے 1993 سے 2020 تک ذیابیطس میں مبتلا ہزاروں رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں اور ان پر تحقیق کی۔ماہرین نے مرد و خواتین کے ٹیسٹس کرنے سمیت ان میں بیماری کی شدت اور ان پر ادویات کے فرق کو بھی جانچا، ماہرین کے مطابق موٹے افراد جن کی توند بہت زیادہ باہر نکلی ہو، ان میں ذیابیطس کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں