کھیرے کا جوس موٹاپے کو قابو کرنے میں مددگار

کھیرے کا جوس موٹاپے کو قابو کرنے میں مددگار

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ہوئی تحقیق کے مطابق گرمی کے موسم میں کھیرا کھانے سے معدے میں تیزابیت کی شکایت سے بچا جاسکتا ہے۔۔۔

کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔ کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔گرمی کے دنوں میں نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔کھیرے میں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے ، اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ، جو دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں