تھانہ ٹبی سٹی: 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

تھانہ ٹبی سٹی: 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ ٹبی سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے پیشہ ور متحرک بنگالی ڈکیت گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔۔

ترجمان کے مطابق تھانہ ٹبی سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عثمان عرف بنگالی اوراس کا ساتھی محمد احمد کو گرفتار کر کے ان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں