بچے کے ولادت، پیٹ کمنز دورۂ سری لنکا سے چھٹی لیں گے

بچے کے ولادت، پیٹ کمنز دورۂ  سری لنکا سے چھٹی لیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بچے کے ولادت کے باعث بھی سری لنکا نہیں جائیں گے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کرینگے۔

،متعدد آسٹریلوی کرکٹرز ٹف سیزن کے باعث دورۂ سری لنکا میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔دورۂ سری لنکا کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ایک ہفتہ دبئی میں ٹریننگ کرے گی، آسٹریلیا سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز گال میں ہو گی، دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ 29 جنوری سے شروع ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں