گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی قیمت میں 1415 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔